آفاق اعظم صاحب کی والدہ محترمہ کا انتقال
ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اہتمام
![]() |
| طلبا و طالبات قرآن خوانی کرتے ہوئے |
مورخہ 16 اکتوبر 2024 ء کو سماجی کار کن محترم آفاق اعظم صاحب کی والدہ محترمہ کا انتقال ہو گیا جن کی مغفرت اور ایصال ثواب کے لیے آج 21 اکتوبر 2024ء کو KGN EDUCATION CENTRE , Ratwara Chandan, Muzaffarpur, Bihar (کے جی این ایجوکیشن سینٹر) کے طلبہ و طالبات نے قرآن خوانی کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر مفتی اختر علی چشتی قادری نے فاتحہ خوانی کر کے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی اور ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔
کے جی این ایجوکیشن سینٹر کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر مفتی محمد مجیب الرحمن علیمی نے اس افسوسناک موقع پر اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب آفاق اعظم صاحب کے اس غم میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات کو بلند کرے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
اللہ رب العزت مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور ان کے وارثین کو صبر جمیل عطا کرے۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم ۔

0 تبصرے